پنجاب اسمبلی منحرف اراکین نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ ،کل دن 12 بجے سنایا جائے گا

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے پچیس منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بدھ کو دن 12 بجے سنایا جائے گا۔ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف ا ختیا رکیاکہ منحرف اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی،ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹ ہوگا۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الہیٰ کو امیدوار مزاد کیاتھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی پارٹی نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی تشریح نہیں کی گئی۔پارٹی کے ارکان اسمبلی ہی کثرت رائے سے فیصلہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الہیٰ کو امیدوار کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور چیف وہپ کے بیان حلفی جمع کرائے جا چکے ہیں۔

منحرف اراکین کے وکلا وکیل جاوید ملک اور دیگر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور جواب الجواب میں عمران خان کے دستخط مختلف ہیں جس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی خود وزیر اعلیٰ کے امیدوار تھے،وہ کیسے ارکان کے خلاف ریفرنسز بھیج سکتے تھے؟ پرویز الہیٰ اس کیس میں متاثر فریق تھے ،ریکارڈ میں کسی دستاویزات کی اصل کاپی بھی نہیں لگائی گئی ،فوٹوکاپی دستاویزات کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ الیکشن کمیشن ریفرنسزخارج کرے۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments are closed.