قطر کی عدالت نے بھارتی بحریہ کے  آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی

 اسلام آباد: قطر کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی  کے الزام میں بھارتی بحریہ کے  آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ،بھارتی وزارت خارجہ نے بھی سزاؤں کی تصدیق کردی۔

بھارتی بحریہ کے ان سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتا رکرکے جیل بھیجا گیا تھا ۔ ان میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن برندرہ کمار ورما، کیپٹن سورابھ وشست،کمانڈر امت ناگ پال، کمانڈرپرنندو تواڑی، کمانڈر سگوناکر پکالا، کیپٹن سنجیو گپتا اور ملاح راجیش گوپا کمہارشامل ہیں۔۔جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے کے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے اوربھارتی ایجنسیاں ان جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں۔

بھارت کے جاسوسی نیٹ ورکس پر دنیا بھر میں طویل عرصے سے تشویش پائی جاتی ہے ۔ 2016 میں پاکستان میں دہشت گردی کے جرم میں حاضر سروس بھارتی نیول آفیسر کلبوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھاجبکہ کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں سکھ لیڈرز کے قتل کے جرم میں بے نقاب ہو چکی ہیں۔

Comments are closed.