لاہور: معروف گلو کار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج تھے ۔ ان کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔
شوکت علی صوفیانہ کلام ، غزل اور پنجابی گیت گانے میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کا مشہور گانا ، جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلے ،، آج بھی دلوں کے تار چھیڑ دیتا ہے ۔
انہوں نے ضلع گجرات سے تعلق رکھنےو الے فنکار گھرانے میں 3 مئی 1944 میں لاہور میں آنکھ کھولی، فن گائیگی کا آغاز 1963 میں فلموں سے کیا۔ فنی خدمات پر وائس آف پنجاب اور حسن کارکردگی کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
Comments are closed.