پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد ملک میں معمولات زندگی کی بحالی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (پیر، 12 مئی) سے تمام سرکاری اور نجی اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام اضلاع پر ہو گا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حفاظتی اقدامات اور سیکیورٹی پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
اسی طرح، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کالجز اور یونیورسٹیز بھی کل سے دوبارہ کھل جائیں گی۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز اپنے سالانہ امتحانات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے، جبکہ جنگی صورتحال کے باعث منسوخ ہونے والے دو پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یہ اقدام امن کی بحالی اور تعلیمی تسلسل کو قائم رکھنے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ والدین، اساتذہ اور طلبہ نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
Comments are closed.