حماس نے پیر کی صبح اسرائیل پر چار راکٹ داغے ہیں۔
سات اکتوبر کے حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر صبح ساڑھے چھ بجے داغے گئے راکٹوں میں سے تین اسرائیل فورسز نے فضا میں ہی تباہ کر دیے۔
ایک برس قبل سات اکتوبر کو صبح ساڑھے چھ بجے حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملے کیے تھے۔
حماس نے پیر کو ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجو غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے پیر کی صبح چار میزائل اسرائیل پر داغے گئے جن میں سے تین کو تباہ کر دیا گیا جب کہ ایک میزائل ویران مقام پر گرا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان راکٹ حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں۔
جبکہ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایک اور ڈویژن اہلکار لبنان کے ساتھ سرحد پر تعینات کیے ہیں۔
فوج کے مطابق 91 ڈویژن کے اہلکار لبنان میں جاری اسرائیل کے آپریشن میں شریک ہوں گے۔
یہ فوج کی تیسری ڈویژن ہے جس کو لبنان کی سرحد پر تعینات کیا گیا ہے قبل ازیں دو ڈویژن فوج حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف تھی۔
Comments are closed.