تحریک انصاف حکومت کے دور حکومت میں تارکین وطن کیلئے ایک اور مثالی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر اسکیم شروع کرے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر کے نام سے اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اسکیم کا رواں ہفتے میں ہی آغاز کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ’ کے ذریعے مکان کی خریداری ممکن ہوگی۔
اس اسکیم کے ذریعے اپنے گھر کے لئے سمندرپار پاکستانی قرض بھی حاصل کرسکتے ہیں، قرضہ روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ طریقوں میں دستیاب ہوگا، مکان بینک کے منظور شدہ منصوبوں میں ہی خریدا جاسکے گا، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس اسکیم کے تحت خریدے گئے مکان/ گھر کیلئے ادا رقم کسی اجازت کے بغیر بیرون ملک منگوائی جا سکے گی۔
Comments are closed.