پاک فوج کے ترقیاتی بجٹ سے 72 ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی
دفاعی ترقیاتی بجٹ کم کرکے 292 ارب روپے کیا گیا ، بجٹ دستاویز
اسلام آباد : پاک فوج کے ترقیاتی بجٹ میں 72 ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی ۔ دستاویز کے مطابق دفاعی ترقیاتی بجٹ کم کرکے 292 ارب روپے کیا گیا ہے
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ دستاویز کے مطابق پاک فوج کے ترقیاتی بجٹ میں 72 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ دفاعی ترقیاتی بجٹ کم کرکے 292 ارب روپے کیا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ10 جون کو دفاعی ترقیاتی بجٹ کیلئے 363 ارب مختص کیئے گئے تھے۔ دفاعی ترقیاتی بجٹ اب بھی پچھلے سال کی نسبت تقریبا 21 ارب زیادہ ہے۔ 10 جون کے مقابلے ریگولر دفاعی بجٹ میں 40 ارب کا اضافہ کر دیا گیا، دستاویز مین کہا گیا کہ ریگولر بجٹ 1523 ارب سے بڑھا کر 1563 ارب روپے کر دیا گیا
Comments are closed.