مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شوال کے چاند کی ایک درجن سے زائد شہادتیں موصول ہونے کے بعد ملک میں عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔
شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔
اسلام آباد،کراچی، سکھر، لاہور، ملتان اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں شوال کا چاند نہیں آیا، تاہم پشاور اور ملحقہ علاقوں سے چاند کی بعض رویت موصول ہوئیں جن کی تصدیق کی گئی، تقریباً چھ گھنٹے کے طویل ترین اجلاس میں شہادتوں کی ہر پہلو سے تصدیق کی گئی، جس کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے۔
Comments are closed.