پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔ چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔

ماہرین فلکیات کی پیش گوئی
ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا تھا، اور آج غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور انسانی آنکھ سے اس کا نظارہ ممکن ہوگا۔

ملک کے مختلف حصوں میں عید کی متفرق تاریخیں
کراچی میں داؤدی بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی مختلف برادریوں کی جانب سے آج عید منائی جا رہی ہے۔

چارسدہ روڈ پر واقع افغان مہاجر خراسان کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کر لی، جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع، خاص طور پر باجوڑ میں بھی عید الفطر کی نماز مختلف مساجد میں ادا کی گئی۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر
یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی

Comments are closed.