روس: اپوزیشن لیڈر کی رہائی کیلئے ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلی، سینکڑوں گرفتار

بین الاقوامی خبررساں ادارےاے پی کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکس ناولانی کو گزشتہ دنوں روس پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیاتھا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرہ کرنے والے 1500 افراد کو گرفتار لیاگیاہےگرفتار کیے جانے والوں میں الیکسی ناوالنی کے اہلیہ بھی شامل ہیں۔

حکام نے لوگوں کو احتجاج سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کورونا وائرس ہوسکتا ہے اور اگر احتجاج کیا گیا تو انہیں قانونی چارہ جوئی اور ممکنہ طور پر جیل بھی ہوسکتی ہے۔ مظاہرین نے پابندی اور سخت سردی کے باوجود زیر حراست اپوزیشن لیڈر کی رہائی کے لیے بڑی ریلی نکالی۔

دارالحکومت ماسکو میں 300 اور سینٹ پیٹرزبرگ میں 162 افراد کو حراست میں لیا گیاان کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 70 شہروں اور قصبوں میں جلسوں کے دوران گرفتاریوں کی اطلاع ہیں۔حکام کے مطابق وسطی ماسکو میں تقریباً 4 ہزار افراد نے غیر مجاز ریلی میں حصہ لیا۔ماسکو میں مظاہرین میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ ‘پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں’

اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی اہلیہ یولیا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں ریلی میں حراست میں لیا گیا لیکن پھر رہا کردیا گیا۔ گزشتہ موسم گرما میں الیکسی ناوالنی کو زہر دے دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ روس پہنچے تھے اور انہوں نے جرمنی سے روانگی کے وقت اپنی گرفتاری کے امکان کو رد کردیا تھا۔الیکسی ناوالنی کو معطل کی جانے والی سزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔

Comments are closed.