چیف جسٹس سپریم کورٹ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہ کتنی ؟

 اسلام آباد: صدر مملکت ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان سمیت اہم عہدوں پر فائز افراد کی تنخواہوں کی تفصیلات پی اے سی میں پیش کر دی گئیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان 15 لاکھ 27ہزار 399 روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلا س میں کمیٹی کو بتایا گیاکہ صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 روپے ماہانہ جبکہ وزیر اعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 1ہزار 574 روپے ہے، سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے ماہانہ ہے ،گریڈ 22 کے افسر کی تنخواہ 5 لاکھ 91 ہزار 475 روپے ماہانہ ہے۔

وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی سب سے پیچھے ہیں ،وفاقی وزیر کی تنخواہ 3 لاکھ 38 ہزار 125 روپے ماہانہ جبکہ ایم این اے کی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے ۔

Comments are closed.