اسلام آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ سنگجانی کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے عمران خان کیخلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ اور پراسیکوٹر عدنان علی عدالت پیش پیش ہوئے۔ وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تو جج نے ریمارکس دیئے کہ بہت زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آگئی ہیں، ایک کے بعد ایک آرہی ہیں، ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عمران خان کی آرہی ہیں، عمران خان کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ 6 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ تو پھر 6 اپریل کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بھی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت رکھ لیں۔ اےٹی سی اسلام آباد میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے
Comments are closed.