سرگودھا واقعہ کی تحقیقات جا ر ی ، قصور وار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی: رمیش سنگھ اروڑہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سرگودھا میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔

اتوار کو صوبائی وزیر نے نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے رابطہ کیا جس کے بعد ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت اورایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قصور وار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی تاہم انکوائری مکمل ہونے تک شہری اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور سکیورٹی اداروں کو اپنے فرائض سر انجام دینے دیں۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے مذہبی عبادات ادا کی جاتی ہیں لیکن کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو اپنا فرض نبھانا ہوگا ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور یقین رکھیں کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.