سعودی عرب کی بیرون ممالک سے آنے والےعمرہ زائرین کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

ریاض۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرے پر آنے والے زائرین عمرہ کی ادائیگی سے 6 گھنٹے قبل مکہ کے کیئر سینٹر پر جائیں گے جہاں وہ اپنی کورونا ویکسی نیشن کا اسٹیٹس چیک کریں گے۔وزارت حج کےمطابق کیئر سینٹر میں زائرین کو ایک بریسلیٹ دیا جائے گا جو انہیں لازمی طور پر پہننا ہوگا

اس کے بعد عمرہ زائرین انہیں الشبیخہ سینٹر جانے کی ہدایت کی جائے گی جہاں زائرین اپنا بریسلیٹ دکھائیں گے اور اسکے ذریعے ان کے ڈیٹا اور اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی۔سعودی وزارت حج نے زائرین پر زور دیا ہےکہ وہ اپنی عمرہ کی تاریخ اور ان کے لیے تعین کردہ وقت کی پابندی کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ مارچ سے بیرون ملک کے شہریوں کو سخت ایس او پیز کے ساتھ عمرے کی اجازت دی تھی جب کہ اس سلسلے میں سعودی وزارت حج نے دو ایپلی کیشنز بھی متعارف کرائی ہیں جس کے ذریعے شہری رمضان کے اوقات میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی کا وقت مقرر کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.