سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان  

ریاض۔ سعودی پریس ایجنسی کےمطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شہریت دینے کی منظوری ان افراد کے لیے دی جو قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں کو فائدہ پہنچانے اور ملکی ترقی کے پہیے کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں۔

شہریت دینے کا فیصلہ سعودی عرب کے ویژن 2030ء کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے شعبوں کے ماہرین اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے ماحول سازگار کرنا ہے۔

Comments are closed.