سعودی شاہی حکام نے نوازشریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کے لئے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے۔شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔نواز شریف اور اہل خانہ 11 اپریل کو خصوصی طیارے میں سعودی عرب جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرے کے لیے مدعو کیا ہے۔نوازشریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزرا نے بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانگی کا پلان بنایا ہے۔
Comments are closed.