سعودی عرب کی جانب سے 17 مئی کو فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد بھی پاکستان، بھارت، امریکا سمیت 20 ممالک پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے 17 مئی کی صبح 1 بجے سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس فیصلے کا اطلاق پاکستان سمیت 20 ممالک پر نہیں ہوگا، ان ممالک کے شہریوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی بدستور برقرار رکھی جائے گی۔
جن ممالک پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی ان میں بھارت، ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا اور انڈونیشیا شامل ہیں، آئرلینڈ، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ،سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، اور جاپان کے شہری بھی سعودی عرب داخل نہیں ہو سکیں گے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے دیگر ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی تین فروری 2021 کو لگائی گئی تھی۔
Comments are closed.