وزیراعظم عمران خان اور روسی صدرکی ملاقات کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی اہم ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی اہم ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس کےدو روزہ سرکاری دورے پر ہیں ۔ گذشتہ رات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، عمران خان کا طیارہ اب سے کچھ دیر قبل روس کے دارالحکومت لینڈ کر گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کی ماسکو ائیرپورٹ لینڈنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

Comments are closed.