آزاد کشمیر : پہاڑوں پربرفباری کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے آبادی کا رخ کرلیا ہے، خوراک کی تلاش میں تیندوا ہٹیاں بالا میں نواحی گاوں سرائی میں پہنچا جہاں ایک گھرمیں موجود ایک خاتون اورمرد کوزخمی کیا،علاقہ مکینوں کےشورمچانے پرتیندوے نے قریبی جھاڑیوں میں پناہ لی،
مشتعل علاقہ مکینوں نےتیندوے پرپتھروں سےوارکرناشروع کردیے جس سے وہ زخمی ہوگیا، پولیس اوروائلڈ لائف کے اہلکار بھی پہنچے جن میں موجودگی میں علاقہ مکینوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا، یاد رہے رواں موسم سرما میں آزادکشمیر میں شہریوں کے ہاتھوں دوتیندوے ہلاک ہوچکے ہ یں
Comments are closed.