بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

حکومت بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو آئندہ 15 دن کے لیے مؤثر رہے گی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور منہ ڈھانپنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کالے شیشے والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں ممکنہ دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.