سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستا ن میں آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سحرا جانان سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد 16 مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد سحرا جانان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.