دہشت گردوں کا بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ،سیکورٹی فورسز کا جوان شہید

بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا گیا ، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایف سی کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، ایف سی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اور حملہ آوروں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کو ملک میں بھاری قربانیوں سے حاصل امن سبوتاژ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

Comments are closed.