صحت کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے سٹیزن پورٹل پر نئی کیٹگری الاٹ

صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر نئی کیٹگری الاٹ کر دی گئی، جس کے ذریعے صحت انصاف کارڈ کے پینل میں شامل ہسپتالوں کی شکایات درج کروا سکیں گی۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری الاٹ کردی گئی ہے، اور صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق اسپتالوں میں علاج سے انکار، سہولیات کے فقدان اور عملے کے رویے سے متعلق براہ راست شکایات کی جا سکیں گی، علاج پرآئے اخراجات کی عدم معلومات، علاج میں تاخیر اور غلط اعلاج پر بھی شکایت کر سکیں گے، شہری صحت انصاف کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شکایات کے فوری ازالے کے لےر اسٹیٹ لائف کے اعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ بھی الاٹ کئے گئیہیں، چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے۔

Comments are closed.