مفاد پرست لوگوں نے ذرمبادلہ کے ذخائر پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے، اسحاق ڈار
زرمبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دونوں شامل ہوتے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق میرا گزشتہ بیان اصولوں پر مبنی تھا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹویٹ
اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں نے ذرمبادلہ کے ذخائر پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے، کمرشل بینکس میں ذرمبادلہ کے ذخائر عوام کے ہیں نہ کہ حکومت کے ، حکومت کمرشل بینکوں کے ذخائر استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینک دونوں شامل ہوتے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق میرا گزشتہ بیان اصولوں پر مبنی تھا۔مفاد پرست لوگوں نے ذرمبادلہ کے ذخائر پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔
National foreign exchange reserves always include forex held with SBP and Commercial Banks. Recently I quoted the forex reserves figure based on this principle. Some vested elements who ruined this country’s economy in the past, gave it a deliberate twist and started a campaign
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 11, 2023
اسحاق ڈار نے کہا کہ کمرشل بینکس میں ذرمبادلہ کے ذخائر عوام کے ہیں نہ کہ حکومت کے ، حکومت کمرشل بینکوں کے ذخائر استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ میرے بیان کو غلط رنگ دے کر پراپیگنڈا کیا گیا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انشااللہ زرمبادلہ کے ذخائر جلد مزید بہتر بنائیں گے۔
Comments are closed.