سینیٹ انتخابات 2021: پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کیلیے وزیراعظم خود میدان میں آگئے

اسلام آباد وزیر اعظم نے  آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے  خدشات بھی دور کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں۔ علاوہ ازیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے سے متعلق  سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنی راے کل سنائے گی

1 Comment
  1. s 128 says

    It’s actually a great and useful piece of info. I’m satisfied that you
    shared this helpful information with us. Please stay
    us up to date like this. Thank you for sharing.

Comments are closed.