اسلام آباد۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رانا مدثر نے اعتراض دائر کیا تھا۔
پرویز رشید نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ پنجاب ہاؤس کو پیسے جمع کرانا چاہتے تھے مگر پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ نے ان سے پیسے وصول نہیں کیے اور وہ آج بھی پیسے جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور پی ٹی آئی کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ، مشاہد اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دینے کی منظوری دی تھی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان گزشتہ روز انتقال کرچکے ہیں۔
Comments are closed.