اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 فروری تک جمع کرا سکیں گے، سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے اعتراضات اور امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 فروری کو جاری ہو گئی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 17 اور 18 فروری کو مکمل کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہو سکیں گی جنہیں 23 فروری تک نمٹایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری کی جائے گی جب کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 فروری تک واپس لے سکیں گے، الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی تاریخ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا اور پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔
Comments are closed.