ترکیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ، فوری نقصانات کی اطلاع نہیں

ترکیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک میں پیر کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق، ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مرمرا ایگریلیسی شہر کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے مطابق، استنبول 40 منٹ کے اندر تین بار زلزلے سے لرز اٹھا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یوکرین، یونان، بلغاریہ، رومانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔ مختلف شہروں میں لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ ریسکیو ادارے اور ایمرجنسی سروسز الرٹ کر دی گئی ہیں۔

ماہرین ارضیات صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.