وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے ملک میں پیشہ وارانہ امتحانات اور ٹیسٹ کے انعقاد کی اجازت دینے کا عمل شروع ہونے کی تصدیق کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں پیشہ وارانہ امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے، اس حوالے سے تعلیمی ادارے سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم کو درخواست دے سکتے ہیں۔
اپنے بیان میں شفقت محمود نے مزید لکھا ہے کہ درخواست میں امتحانی مراکز، طلبا کی تعداد اور انسداد کورونا ایس او پیز کی تفصیلات درج کی جائیں، اگر تمام انتظامات اطمینان بخش ہوئے تو وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت امتحانات کے انعقاد کی فوری طور پر اجازت دے گی۔
Comments are closed.