شاہ محمود قریشی کا ایٹمی پروگرام سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایٹمی و میزائل پروگرام سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے میزائلوں کی رینج پر بات کرے وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹر رضا ربانی نے بھی اسحاق ڈار کے بیان پر سوالات اٹھائے ہیں وزیر خارجہ بیرون ملک دوروں پر ہیں وہ اپنا امیج بنا رہے ہیں انھیں اس  حساس معاملے پر بیان دینا چاہیے تھا کیونکہ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بات نہیں کی تو اسحاق ڈار کو ایسی بات کیوں کرنا پڑی۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے ایٹمی و میزائل پروگرام پر دباؤ کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم اس پر پالیسی بیان دیں ۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامں اور اپنے دفاع کےلیے ہے جنوبی ایشیاء سے متعلق مخصوص ہے اور روایتی توازن کو خطے میں ںرقرار رکھنے سے متعلق ہے۔

Comments are closed.