شہباز گل اڈیالہ جیل سے رہا،کارکنوں کی گل پاشی،خاموشی سے چلے گئے

شہباز گل کی سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی

راولپنڈی : بغاوت پراکسانے کے کیس میں گرفتار و سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کی منظوری کے بعد سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کر دیا۔

شہباز گل کی سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔

شہباز گل کی رہائی سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد جیل حکام نے انہیں رہا کر دیا۔اس موقع پر جیل کے باہر استقبالی کارکنوں نے عمران خان اور شہبا گل کے حق میں نعرے بازی کی۔

میڈیا نمائندوں نے گاڑی میں سوار شہباز گل کو روک کر گفتگو کرنے کی کوشش کی توشہبازگل نے ہاتھ ہلا کر گفتگوسے احتراز کیا جبکہ انکی گاڑی کا رخ اڈیالہ سے راولپنڈی کی جانب آنے کی بجائے موٹروے چکری انٹر چینج کی جانب موڑ دیا گیا جس کے بعد کارکن اور میڈیا بھی واہس روانہ ہو گیا۔

Comments are closed.