شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں سمیت 10 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی

مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد: شریف خاندان کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہو گیا، حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹیوں سمیت دس افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک تمام افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل رہیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور تین بیٹیوں سمیت 10 افراد پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئیں، وفاقی کابینہ نے تمام 10 افراد کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق سمری کی سرکویشن کے ذریعے منظوری دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) منی لانڈرنگ کیس میں مذید شواہد حاصل کرنے کےبعد وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنڑول لسٹ میں موجود ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی دونوں بیٹیاں رابعہ عمران اور جویریہ علی جب کہ نثار احمد، علی احمد خان، ظاہر نقوی، قاسم قیوم، راشد کرامت، فضل داد عباسی اور شعیب قمر تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔

Comments are closed.