شہباز شریف عرب۔اسلامک سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب۔اسلامک سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔

ریاض کے رائل ائیرپورٹ ٹرمینل پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز ، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کی پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کل عرب۔اسلامک سمٹ سے خطاب میں فلسطین خصوصا غزہ میں بدترین اسرائیلی بربریت پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ بھی کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں ریاض پہنچا ہوں جہاں مشترکہ عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں مسلم امہ کے رہنمائوں کے ساتھ شرکت کروں گا جو غزہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ایک آواز میں بات کرنے اور علاقائی امن کے لئے اپنے اجتماعی مطالبے کا اعادہ کرنے کے لئے بلایا گیا ہے ۔

Comments are closed.