شہباز شریف نے ‘کل جماعتی کانفرنس ‘ بلالی، عمران خان کو بھی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپیکس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کےدو نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، ایازصادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کونامزد نمائندوں کےناموں سےآگاہ کرنےکی درخواست کی ہے
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پرتمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میزپربٹھانےکا فیصلہ کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور دہشتگردی کے واقعے پر غور کیلئے وزیراعظم نےسات فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلالی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سےتمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے،وزیراعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی اےپی سی میں مدعو کرلیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کل جماعتی کانفرنس کیلئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپیکس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کےدو نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، ایازصادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کونامزد نمائندوں کےناموں سےآگاہ کرنےکی درخواست کی ہے۔اجلاس میں تیس جنوری کو پشاورپولیس دہشتگردی کےواقعےپرغورہوگا جبکہ اجلاس میں انسداد دہشتگردی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن پرغورہوگا۔
Comments are closed.