شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے

 لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا معائنہ کیا اور ایکسرے بھی کیےِ جس کے بعد ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں انہیں دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، ڈاکٹرز کے مشورے پر شہباز شریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز پریس کانفرنس کے لیے جاتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے سیڑھیوں پر کمر کے بل گر پڑے تھے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وہ بڑی چوٹ سے محفوظ  ‎رہے،ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔

Comments are closed.