شہباز شریف وزارت عظمی کیلئے نمبر ون چوائس

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کی کمان سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہو گی۔ اس سیاسی مفاہمت کے تحت آصف زرداری صدر اور مریم نواز صوبہ پنجاب کی وزیر اعلی ہو سکتی ہیں۔

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد غیر یقینی سیاسی صورتحال سے بادل چھٹتے نظر آ رہے ہیں اور اب تقریباً یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے بجائے ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف دوبارہ وزارت عظمیٰ کا عہد سنبھالیں گے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اس اتحاد میں پی ٹی آئی کے علاوہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کے ساتھ بعض دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں۔ اس اتحاد نے منگل کی رات کو مرکز اور صوبوں میں نئی حکومتیں تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

پاکستانی پارلیمان میں 265 نشستیں ہیں، جس میں سے مسلم لیگ (ن) کے پاس 75 اور پیپلز پارٹی کے پاس 54 نشستیں ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر جماعتوں کے بعض اراکین کے ساتھ مل کر یہ مجوزہ مخلوط حکومت سادہ اکثریت آسانی سے حاصل کر سکے گی۔

ایسا لگتا تھا کہ ملک میں انتخابات سے قبل ‘پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ’ (پی ڈی ایم) نامی جو اتحاد حکومت کر رہا تھا، اور عین الیکشن سے قبل ٹوٹ گیا تھا، وہی اب پھر سے ایک ساتھ مل کر حکومت بنانے جا رہا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.