کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں شکست پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز وہ علاقے ہیں جہاں پر اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہو گا کہ جہاں پی ٹی آئی نے جنم لیا تھا اور آج اسی جنم بھومی میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تمام آئینی اداروں سے مطالبہ ہے چاہے عدلیہ ہو، مقننہ ہو، انتطامیہ ہو، چاہے الیکشن کمیشن ہو یا کوئی اور چاہے کوئی ادارہ ہو ہر صورت ملک کو شفاف الیکشن چاہیں، قانون کی حکمرانی چاہیے اور سویلین سپرمیسی چاہیئے، اگر قوم کو یہ بات ملتی ہے تو پھر میری مفاہمت تو یہی ہے، میری اور کیا مفاہمت ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر یہ ہوتا ہے تو پوری مسلم لیگ (ن)مل کر کام کرے گی،اگر شفاف الیکشن نہیں ملتے تو پھر میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں ہو گا کہ شفاف الیکشن کے لئے ہر قانونی اور سیاسی سہاراہم لیں یہ ہمارا اور قوم کا حق ہے۔

Comments are closed.