شہرِ اقبال کا ایئرپورٹ سیلابی پانی میں ڈوب گیا، فلائٹ آپریشن معطل

شہرِ اقبال کا بین الاقوامی ایئرپورٹ بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے باعث انتظامیہ نے تمام فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ سے سیلابی پانی نکالنے کا کام جاری ہے، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر 31 اگست کی رات 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے تمام افسران اور ملازمین دن رات سیلابی پانی کے اخراج کے آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ پروازوں کا سلسلہ جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے فلائٹ آپریشن معطلی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹم (NOTAM) بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کی روشنی میں ایئرلائنز کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے فضائی سفر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے اور فلائٹ آپریشن کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments are closed.