کورونا میں مبتلا امریکی صدر کی جلد صحتیابی کے خواہشمند ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وبا سے جلد صحت یاب ہوجائیں

کچھ روز قبل امریکی صدر بائیڈن کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا میں مبتلا امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر کیون نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کی کورونا علامات میں بھی اب افاقہ ہے جبکہ ان کے پھیپھڑے صاف اور آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔امریکی صدر ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے

Comments are closed.