8 فروری کا سورج ن لیگ کے لیے نکلے گا

 

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا اور آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کے لیے نکلے گا، مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کرتی کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں بیٹھے ہیں؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ایک سیاسی مہربان آج کل جلسوں میں کبھی مزدور کارڈ، کبھی کسان کارڈ اور کبھی کوئی کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں جیسے یہ کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو لیکن یہ جو مرضی کارڈ نکال لیں لیکن ان شا اللہ 8 فروری کو عوام ان کو یلو (پیلا) کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیں گے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.