شیخ رشید نے بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو چیلنج کر دیا
درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری قانون پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا
راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ شیخ رشید نے محسن نقوی کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ محسن نقوی اپوزیشن مخالف اور حکومتی مددگار کے طور پر سامنے آئے، محسن نقوی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے آپریشن کے اہم کردار ہیں، محسن نقوی کی موجودگی میں پنجاب میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔
درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری قانون پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے۔
Comments are closed.