شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

شکارپور کے گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا، جس سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

زخمی اور امداد
پولیس کے مطابق چار مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

تحقیقات اور سیکیورٹی صورتحال
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔ ابتدائی طور پر واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔

ٹرین سروس معطل
حادثے کے باعث شکارپور کے قریب ریلوے ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا عمل جاری ہے اور جلد آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔

علاقے کی فضا میں خوف
دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد دھواں بلند ہوا اور بوگیوں کو نقصان پہنچا۔

Comments are closed.