اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دکانداروں پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کے حوالے سے سفارش کی تو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی وضاحت بھی آگئی ہے۔
مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو نئے ٹیکس قانون میں ریلیف دیا جائے۔ تاجروں کے ساتھ پیر کو ملاقات کریں گے اور ان کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔
1. The Prime Minister has also called me and instructed me to ensure that small traders are completely satisfied with the new tax law. This I shall do tomorrow. In order to satisfy the small traders we will: https://t.co/ItYMDCQNfz
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 31, 2022
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 150 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان دکانداروں سے بھی تین ہزار روپے ٹیکس لیا جائے گا جو ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق نہ تو دکانداروں کو ٹیکس کے حوالے سے کوئی نوٹس جاری کیا جائے گا اور نہ ہی ایف بی آر کے نمائندے دکانوں پر جائیں گے بلکہ بجلی کے بل میں عائد ہونے والا ٹیکس حتمی ہوگا۔
اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دکانداروں پر عائد ٹیکس واپس لیں۔ بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا کہ ان کی مفتاح اسماعیل سے بات ہوگئی ہے، انہوں نے تاجروں کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed.