سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا گیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کو نامزد کر دیا۔

بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان آج رات 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ عمران خان کل لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، آپ گورنر راج کا شوق پور ا کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی کر کے دیکھ لیں۔ ن لیگ کے نئے تاحیات لیڈر آصف علی زرداری ہیں۔
سبطین خان 2018 کے انتخابات میں میانوالی کے حلقہ پی پی 88 سے منتخب ہوئے تھے۔ پنجاب میں عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے پاس وزارت جنگلات، جنگلی ماحولیات اور آبی حیات تھی۔

Comments are closed.