وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی ملک کی معاشی خوشحالی کے سفر میں پاک فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہو ا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، چاروں وزرائے اعلی ٰ اور وفاقی وزراء سمیت اعلی ٰ حکام نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جبکہ داخلی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب مارات یکسو ہیں کہ تمام سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے ہی ہوگی، جرمن سرمایہ کاروں نے بھی ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، ہم بہت جلد اپنے اہداف کو حاصل کرلیں گے۔ ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کی معاشی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے سفر میں پاک فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.