سندھ بلدیاتی انتخابات:پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا،کراچی کے نتائج میں تاخیر

کراچی میں 235 میں سے 94 نشستوں کے نتائج آگئے،141 کے آنا باقی ہیں،ان نتائج کے مطابق پپلزپارٹی 51 نشستوں لے کر آگے ہے،تحریک انصاف 21،جماعت اسلامی 19 ،جے یو آئی ایک،ٹی ایل پی ایک سیٹ حاصل کرسکی،سب تسلی رکھیں،آج شام تک صاف اورشفاف نتائج آجائیں گے:صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور چوہان کی گفتگو

کراچی:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔حیدر آباد اور دادو سمیت دیگر علاقوں میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کر گئی۔کراچی میں 235 میں سے 94 نشستوں کے نتائج آگئے-141 کے آنا باقی ہیں۔ان نتائج کے مطابق پپلزپارٹی 51 نشستوں لے کر آگے ہے۔تحریک انصاف 21۔جماعت اسلامی 19 ،جے یو آئی ایک،ٹی ایل پی ایک سیٹ حاصل کرسکی۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے آج شام تک صاف اورشفاف نتائج آجائیں گے۔ کراچی میں پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا گیا، کتنا ٹرن آوٹ رہا ووٹنگ کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،ہم تیاری کر رہے ہیں جلد سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی 246 یونین کونسل ہیں، کراچی میں 57 ریٹرننگ افسران نے خدمات انجام دیں، سب سے پہلے فارم 11 اور 12 بنتا ہے، انتخابات میں پولنگ کا عمل پرامن رہا،کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر سے ختم ہوئی۔

اعجاز انور چوہان نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران نے تمام فارم تیار کر کے آروز کے پاس لے آئے ہیں، کراچی میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد4ہزار990تھی، غیر سرکاری نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیں، الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا سخت نظام رکھا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی آئے، تمام ڈی آر اوز کوکوتاہی کرنے والے کیخلاف سخت کارروائی کا کہا گیا، کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نتائج آروز کے پاس ہیں، شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ کراچی میں پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا گیا،بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، کتنا ٹرن آوٹ رہا ووٹنگ کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،ہم تیاری کر رہے ہیں جلد سے جلد اعلان کیا جائے گا ،ٹھیک ہے ٹرن آؤٹ کم رہا، نتائج مکمل ہونے پر ٹرن آؤٹ پتا چل جائے گا، بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے بہت اچھے انتظامات تھے، کراچی میں ریٹرننگ افسران کی تعداد57تھی۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ کی1230حلقے ہیں،کراچی میں ہر یونین کمیٹی میں5حلقے بنائے گئے،بلدیاتی انتخابات سے متعلق نتائج آر اوز کے پاس ہیں،الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی،کراچی میں4ہزار999پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے،کراچی میں246یوسیز ہیں،کئی مقامات پر6سے سات بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا،ہر یوسی کا فارم11اور12الگ بنتا تھا،اس وقت 4ہزار 412 حلقے ہیں، 15سو22 حلقوں کے نتائج آچکے ہیں،الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی۔الیکشن کمیشن کا سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ ہے،سب تسلی رکھیں، صاف اور شفاف نتائج ملیں گے۔

Comments are closed.