جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اتوار سے پورے ملک میں مظاہروں کا آغاز کر رہی ہے، ایک ہفتے تک ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔ اس سلسلے میں کارکنان جماعت اسلامی عوام سے ہر سطح پر رابطے کریں۔

امیر جماعت نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ء اضافہ مسترد کرتے ہیں، بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ بھی کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر کر دیا۔

سراج الحق کاکہناتھاکہ قوم کو ظلم اور انصافی کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، میڈیا غریبوں پرظلم کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے، حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھر جائیں۔

Comments are closed.