لبنان کے ساتھ سرحد پر اسرائیل میں 25 کلو میٹر اندر واقع مسگاور کاؤنٹی میں راکٹ حملوں سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بجائے گئے۔
اسرائیلی اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ کے مطابق اطراف متعدد علاقوں میں ممکنہ حملوں سے متعلق خبردار کرنے کے لیے بھی سائرن بجائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق سائرن بجائے جانے سے متعلق فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
دوسری طرف لبنان کے گروپ حزب اللہ نے اتوار کو ایک کمانڈر کی ہلاکت کے ردِ عمل میں ڈرونز کے ذریعے اسرائیل میں فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ شروع ہونے کے خدشات کی موجودگی میں حزب اللہ کا یہ دعویٰ ایک ویڈیو پیغام جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.