17اگست 2017 بارسلونا میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ چھ سال ہوگئے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس افسوسناک واقع میں ہلاک ہونے والے لواحقین سے ہمدردی کے اظہار کے لئے صوبہ کاتالونیا کےصدر ،کاتالان پارلیمنٹ کی سپیکر، بارسلونا کے میئر اور دوسرے حکومتی اراکین لا رامبلہ پراکٹھے ہوئے۔ مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور یاد گار پرپھول رکھتے ہوئےاظہار ہمدردی کیا گیا۔
17 اگست 2017 کے دن بارسلوناکے مشہور سیاحتی مقام لاس رامبلاز پر دہشت گردی کے واقعہ میں دہشت گرد نے سفید وین سیاحوں کے اوپر چڑھادی تھی جس سے15 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے
عدالت نے محمد ہولی چیملال، ڈریس اوکابیر اور سید بن اعزا کو 53، 46 اور 8 سال قید کی سزا سنائی تھی، لیکن ایک اپیل کے بعد سب سے زیادہ سزا 10 سال کم کر دی گئی تھی،
چیملال اور اوکبیر کو دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے، دہشت گرد دھماکہ خیز مواد رکھنے، ذخیرہ کرنے اور تیار کرنے، اور دہشت گردی کو تباہ کرنے کی کوشش کے علاوہ سنگین غفلت کے 29 جرائم کے جرم میں سزا سنائی گئی۔
ان حملوں کی وجہ سے 15 اموات ہوئیں، 350 متاثرین کو جسمانی چوٹوں اور نفسیاتی مسائل کا سامنا رہا، مقدمے کی نومبر 2020 سے فروری 2021 کے درمیان 32 سماعتیں ہوئیں۔
Comments are closed.