بارسلونا۔ امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعدادوشمار کے مطابق اسپین 309،855 کوروناوائرس متاثرین کے بعد برطانیہ سے آگے نکل گیا ہے یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روس میں کیسز کی تعداد اس وقت 870،187 ہے۔ جبکہ برطانیہ میں اس وقت 309،796 متاثرین ہیں۔
کوروناوائرس سے برطانیہ میں 46،498 اموات ہوئیں جبکہ یورپی ممالک اٹلی35،187، فرانس 30،308، اور اسپین 28،500 اموات کے ساتھ سرفہرست یورپی ممالک ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پہلے ہی 19 ملین سے تجاوز کر چکی ہے ، امریکہ پہلے نمبر پر (4،883،646) برازیل میں تقریبا 30 لاکھ، بھارت 20 لاکھ، روس 870،000 افراد اور جنوبی افریقہ میں صرف 538،000 متاثرین ہیں۔ اس فہرست میں اگلے نمبر پر میکسیکو ، پیرو ، چلی ، کولمبیا اور ایران ، اس کے بعد اسپین ہیں۔
Comments are closed.